کالام میں پاکستان کا پہلا اسنو کبڈی ٹورنامنٹ
خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسنو کبڈی کو صوبائی گیمز کا حصہ بنایا جائے، ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، منتظمین
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وادی کالام میں اسنو کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں کالام کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ اسنو لیپرڈ نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا۔
برف میں ڈھکے پہاڑوں کے بیچ برف سے بھرے کبڈی میدان اور شدید سردی میں کالام کے مقامی نوجوانوں نے خون کو گرمانے کے لیے کبڈی کا میلہ سجایا تھا، کبڈی پاکستان کے مختلف صوبو ں میں کھیلی جاتی ہے اور روایاتی کھیل بھی ہے جبکہ عالمی سطح پر مقابلے بھی ہوتے ہیں۔
پاکستان کبڈی کے میدان میں عالمی چمپیئن بھی رہ چکا ہے لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کالام کے نوجوان اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے شدید سردی میں برف باری کے دوران کھیل رہے ہیں۔
برف سے ڈھکے میدان میں برف باری کے دوران کبڈی کا کھیل شائقین کے لیے پرجوش اور جاذب نظر ہوتا ہے۔