شاہی حیثیت سے دستبرداری: میگھن مارکل اداکاری کرتی دکھائی دیں گی؟
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے چند دن قبل برطانوی شاہی خاندان کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل ایک بار پھر اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے چند دن قبل شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خودکفیل ہونے کے انتظامات کریں گے۔
دونوں کی جانب سے مالی طور پر خودکفیل ہونے کے اعلان کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا فلاحی اداروں کے قیام سمیت مختلف کام کرنے کا آغاز کرے گا تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔