کاروبار

رواں مالی سال: پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں اضافہ

دسمبر 2019 میں ترسیلات زر 2 ارب 9 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی جو نومبر 2019 کے مقابلے میں 15.25 فیصد زیادہ تھی، اعلامیہ

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.31 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایکسٹرنل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 11ارب 39 کروڑ سے زائد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 11 ارب 3 کروڑ ڈالر سے زائد تھی۔

مزید پڑھیں: نومبر میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

اعلامیے کے مطابق دسمبر 2019 میں ورکرز کی ترسیلات زر 2 ارب 9 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی جو نومبر 2019 کے مقابلے میں 15.25 فیصد جبکہ دسمبر 2018 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ تھی۔

مذکورہ بیان میں بتایا گیا کہ ملکوں کے حساب سے دسمبر 2019 کے لیے سعودی عرب سے 47 کروڑ 29 لاکھ 40 ہزار ڈالر، یو اے ای سے 42 کروڑ 75 لاکھ 60 ہزار ڈالر، امریکا سے 35 کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 32 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزاڑ ڈالر، بحرین، کویت، قطر اور عمان) سمیت جی سی سی ممالک سے 20 کروڑ 57 لاکھ 30 لاکھ ڈالر اور یورپی یونین ممالک 5 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار ڈالر موصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اقدامات پر کرنسی ڈیلرز کی تنقید

اس کے مقابلے میں دسمبر 2018 میں انہی ممالک میں ترسیلات زر بالترتیب 41 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 35 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 27 کروڑ 62 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 26 کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 17 کروڑ 44 لاکھ 20 لاکھ ڈالر اور 4 کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھی۔

اعلامیے کے مطابق دسمبر 2019 میں ملائیشیا، ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے آنے والی ترسیلات زر 25 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہی جبکہ دسمبر 2018 میں یہی رقم 21 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی۔

آر ایس ایس کا جن جب بھی بوتل سے باہر نکلا اس نے خون خرابا کیا، وزیراعظم

ھیثم بن طارق نے عمان کے نئے سلطان کا حلف اٹھا لیا

پاکستان کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی کیلئے 10 بینکوں میں معاہدہ