شاہی حیثیت سے دستبرداری: مادام تساؤ میوزم نے برطانوی شاہی جوڑے کے مجسمے ہٹادیے
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے 9 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
شاہی جوڑے نے اگرچہ شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم جوڑے نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنی چیئرٹی ویب سائٹ ’سسیکس رائل‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی حثیت سے دستبرداری کے باوجود ملکہ برطانیہ اور شاہی محل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔
ساتھ ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی اور الگ شناخت بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی نئے اقدامات اٹھائیں گے۔