'بھوک کی کمی، انزائٹی اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا'
آج کل پاکستان کے کئی ستارے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کررہے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں انزائٹی کا شکار رہے۔
اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں انزائٹی کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا شکار بھی ہوچکی ہیں۔
جبکہ انہوں نے مداحوں کو اس کیفیات سے نکلنے کے مشورے بھی دیے۔
'میں کافی روز سے اس بات پر غور کررہی تھی کہ یہ پوسٹ کروں یا نہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے اس سفر کی چھوٹی سی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کروں، تو اس دہائی میں مجھے بھوک کی کمی، انزائٹی اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا'۔
مزید پڑھیں: 'انزائٹی کا شکار ضرور ہوں لیکن شرمندہ نہیں'
انہوں نے اپنی دو تصاویر اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ 'یہاں میرا وزن صرف 39 کلو تھا کیوں کہ میری خوراک بہت کم تھی، میں بہت بیمار تھی، میں یہ کہانی اس لیے شیئر کررہی ہوں کیوں کہ میں مظلوم نہیں جیتنے والی ہوں، میں نے ان تمام مسائل پر قابو پایا اور گزشتہ کچھ سالوں میں یہی میری سب سے بڑی کامیاب رہی'۔