امریکا-ایران تنازع: جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے پہلے اور بعد کے واقعات
جنرل قاسم سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک ہوئے جس کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل فائر کیے۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی 1950 کی دہائی کے آغاز سے پائی جاتی ہے لیکن دونوں ممالک اس وقت جنگ کے دہانے پر موجود ہیں جس کے مشرق وسطیٰ میں طویل المدتی جغرافیائی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کشیدگی کے نتیجے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق اہم واقعات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:
27 دسمبر 2019: عراق میں امریکی دفاعی کانٹریکٹر قتل
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں کرکوک میں عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں ایک امریکی دفاعی کانٹریکٹر ہلاک جبکہ کم از کم 4 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔