سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون ایکس 50 متعارف

فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر، 6 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

رئیل می نے اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون ایکس 50 متعارف کرادیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 6 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

چین میں ایک ایونٹ کے دوران رئیل می ایکس 50 فون کو متعارف کرایا گیا جو 14 جنوری سے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

6.57 انچ کے ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 90.4 فیصد دیا گیا ہے جبکہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ہے۔

فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر، 6 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جبکہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ وی او او سی 4.0 فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جن میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس (2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ) اور 2 میگا پکسل میکرو لینس دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ میں ہول پنچ ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا اور 8 میگا پکسل الٹرا وائٰڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر فون کے سائیڈ میں دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2499 یوآن (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا جبکہ 6 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2699 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2999 یوآن (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

پاکستان میں یہ فون کب تک آئے گا کچھ کہنا مشکل ہے۔

2020 میں اسمارٹ فونز میں کن تبدیلیوں کی توقع ہے؟

سام سنگ کا گلیکسی ایس سیریز کے نئے فونز 11 فروری کو متعارف ہوں گے

یہ فولڈ ایبل کانسیپٹ فون موٹرولا ریزر سے بھی سستا