19 سال کی عمر میں متعدد مرتبہ ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا، لیڈی گاگا
نوجوانی میں متعدد بار جنسی استحصال کا نشانہ بننے کی وجہ سے ذہنی بیماریوں اور مسائل کا شکار ہوچکی تھی، گلوکارہ
امریکی پاپ گلوکارہ 32 سالہ لیڈی گاگا نے اعتراف کیا ہے کہ محض 19 سال کی عمر میں انہیں متعدد مرتبہ ’ریپ‘ کا نشانہ بننے کی وجہ سے ذہنی تناؤ اور پریشانیوں سامنا کرنا پڑا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ لیڈی گاگا نے ذہنی صحت اور تناؤ پر کھل کر بات کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کی وجہ سے ہی وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوئیں۔
لیڈی گاگا نے پہلی مرتبہ نومبر 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں 19 سال کی عمر میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
لیڈی گاگا نے 2018 میں بتایا تھا کہ ’ریپ‘ کے معاملے پر انہیں پہلے ہی بولنا چاہیے تھا مگر افسوس وہ ایسا نہیں کر سکیں۔
اور اب انہوں نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ نہیں بلکہ متعدد بار ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا۔