کیا ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ روک دی گئی؟
دسمبر 2019 میں پی ٹی وی انتظامیہ نے ترکش ڈرامے کی اردو ڈبنگ شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔
گزشتہ ماہ دسمبر 2019 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ’پاکستان ٹیلی وژن‘ (پی ٹی وی) نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ کی اردو ڈبنگ کا آغاز کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے کے اردو ترجمے کے بعد اعلیٰ مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کردی اور جلد ہی اس کی ڈبنگ کا کام مکمل کرکے اسے قومی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ’دیریلیش ارطغرل‘ کو کب تک پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا تھا کہ 2020 کے وسط تک ڈرامے کو نشر کردیا جائے گا۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ’مبینہ طور‘ پر پی ٹی وی نے ترکش ڈرامے کی اردو ڈبنگ کا کام روک دیا۔