جسٹن بیبر نے 4 سال بعد گانا ریلیز کردیا
معروف کینیڈین نژاد امریکی پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے 4 سال بعد اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا اور شائقین کو امید ہے کہ وہ جلد اپنا نیا ایلبم بھی ریلیز کریں گے۔
جسٹن بیبر نے پہلے ہی اعلان رکھا ہے کہ وہ 2020 میں اپنا پانچواں میوزک ایلبم ریلیز کریں گے۔
جسٹن بیبر کا آخری میوزک ایلبم ’پرپوز‘ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جب کہ ان کا آخری سنگل گانا 2016 میں ریلیز ہوا تھا۔
گزشتہ 4 سال سے جسٹن بیبر نے کوئی بھی نیا گانا ریلیز نہیں کیا تھا اور ان کی جانب سے گانا ریلیز نہ کیے جانے کی وجہ سے ان کے مداح مایوس تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا جسٹن بیبر کی زندگی پر دستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان
جسٹن بیبر کی جانب سے میوزک سے دوری کی وجہ سے لوگوں کا خیال تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے لیکن گلوکار وقتا بوقتا جلد میوزک کی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے رہے۔
گزشتہ 5 سال کے دوران جسٹن بیبر کی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے اور انہوں نے دیرینہ گرل فرینڈ سیلینا گومز سے تعلقات ختم کرنے کے بعد خود کو سوشل میڈیا اور میوزک دنیا سے دور کر رکھا تھا۔