نئے طیاروں سے نیوی کے فضائی بازو کو مزید قوت ملے گی، نیول چیف
مزید ایک اے ٹی آر کے بیڑے میں شامل کیے جانے سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز میں مزید بہتری آئے گی، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اسلحہ اور سینسرز سے لیس اے ٹی آر طیارے شامل کرنے سے پاکستان نیوی کے فضائی بازو کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
یہ بات پاک بحریہ کے سربراہ نے میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ (ایم پی اے) اور یو اے وی کو پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔