2020 میں اسمارٹ فونز میں کن تبدیلیوں کی توقع ہے؟
سال 2019 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں چند نئے رجحانات سامنے آئے جبکہ 2020 میں ان کا ہی غلبہ رہے گا۔
سال 2019 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں چند نئے رجحانات سامنے آئے اور اب سال 2020 میں بھی انہی کا غلبہ رہے گا۔
گزشتہ سال اولین 5 جی فونز سامنے آئے جن میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بہت زیادہ تیز تھی جبکہ فولڈ ایبل اسکرین والے فون جیسے گلیکسی فولڈ، ہواوے میٹ ایکس اور موٹرولا ریزر وغیرہ بھی متعارف ہوئے۔
گزشتہ سال فاسٹ چارجنگ کے ساتھ بیٹریوں کے دورانیے میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، آپریٹنگ سسٹمز میں نئے اضافے جیسے ڈارک موڈ اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ زیادہ اسمارٹ ہوگئے جبکہ فون کیمروں میں نئے سنسرز شامل کیے گئے، متاثر کن پیری اسکوپ زوم ٹیکنالوجی اور پکسل 4 میں اسٹرو فوٹوگرافی وغیرہ دیکھنے کو ملے۔
تاہم اب ان فیچرز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ نئی ٹرکس 2020 متعارف ہوں گی۔
درج ذیل میں آپ وہ تبدیلیاں جان سکیں گے جو ممکنہ طور پر اس سال فونز کا حصہ بن سکتی ہیں۔