ریسٹورنٹ اسٹائل چکن تکہ سینڈوچ اپنے کچن میں بنائیں
سینڈوچز ایک ایسی ڈش ہے جو بڑے بچے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگوں کو گھر کے بجائے ریسٹورنٹ میں ملنے والے سینڈوچز پسند آتے ہیں۔
کچھ لوگوں کو کلب سینڈوچز پسند آتے تو کچھ عام سے انڈے والے سینڈوچ ہی شوق سے کھاتے ہیں۔
لیکن یہاں ریسٹورنٹ اسٹائل چکن تکہ سینڈوچز بنانے کی نہایت آسان ترکیب بیان کی گئی ہے۔
اس آسان سی ترکیب کو آزما کر اپنے گھر والوں کے آگے مزیدار سینڈوچز پیش کریں۔
اجزا
تیل – ایک کھانے کا چمچ
چکن تکہ مصالحہ لگی بوٹی – 250 گرام
پیاز – باریک کٹی ہوئی ¼ کپ
ٹماٹر – کٹے ہوئے ¼ کپ
کھیرا – کٹا ہوا ¼ کپ
ہری مرچ – باریک کٹی ہوئی ایک
پودینہ – باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیہ – باریک کٹا ہوا دو چائے کے چمچ
زیرا – ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ – ایک چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ – ایک چائے کا چمچ
نمک – حسب ذائقہ
موزریلا چیز - ½ کپ (کش کی ہوئی)
چیڈر چیز - ½ کپ (کش کی ہوئی)
انڈے – 2 عدد
بریڈ سلائس – 8 سے 10
کوکنگ آئل – ایک سے دو چائے کا چمچ