شام: اسکول پر حکومتی فورسزکی شیلنگ، 6 افراد ہلاک
ادلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول گاؤں میں کارروائی کی گئی جس میں خواتین، بچے اور ایک استاد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول آخری گاؤں میں واقع ایک اسکول پر حکومتی فورسز نے بمباری کی جس میں استاد اور بچوں سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں کارروائی کے دوران سرکاری فورسز نے اسکول کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں:شام: فضائی کارروائیوں میں 51 شہری ہلاک
رپورٹ کے مطابق حملہ صوبہ ادلب کے اس گاؤں میں کیا گیا جہاں باغیوں کے قبضے میں آخری گاؤں ہے جبکہ اسی علاقے میں شامی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جارحانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 40 سے زیادہ گاؤں پر قبضہ کرلیا تھا۔