اسلام آباد پولیس کے جعلی اکاؤنٹ سے مضحکہ خیز ٹوئٹس، شہری حیران
سٹی پولیس نامی ٹوئٹر ہینڈل سےسال نو کی پارٹیوں کا سوال کیا گیا اور خواتین کے لباس سے متعلق ٹوئٹ کی گئی
اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹوئٹر پر نہ صرف معروف شخصیات بلکہ معروف اداروں کے نام سے بھی جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جنہیں لوگ اصل اکاؤنٹ سمجھ کر غلط فہمی کا شکار بن جاتے ہیں۔
ایسے اکاؤنٹس سے شیئر کیے جانے والے مواد پر لوگ اس وقت حیران رہ جاتے ہیں جب ان اکاؤنٹس سے انتہائی مضحکہ خیز یا نامناسب ٹوئٹس کی جاتی ہیں۔
اور ایسی ہی نامناسب ٹوئٹس اسلام آباد پولیس کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس سے بھی کی گئی ہیں جنہیں پڑھ کر کئی صارفین حیران رہ گئے۔
’سٹی پولیس‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے سال نو کے موقع پر متعدد نامناسب ٹوئٹس کی گئیں جنہیں پڑھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے۔