یوٹیوب کا جسٹن بیبر کی زندگی پر دستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان
کینیڈین نژاد امریکی گلوکار کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو 10 حصوں میں جاری کیا جائے گا
دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے معروف کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی زندگی پر 10 حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
یوٹیوب ماضی میں بھی متعدد شخصیات کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کر چکا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جسٹن بیبر کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں ان کی اہلیہ سمیت کئی گلوکاروں و میوزک انڈسٹری کی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خفیہ شادی کے بعد جسٹن بیبر نے دوبارہ 'سرعام شادی' کرلی
جسٹن بیبر کی زندگی پر بنائی گئی فلم کو 10 حصوں پر بنایا گیا ہے اور اسے رواں ماہ 27 جنوری کو یوٹیوب پر جاری کردیا جائے گا۔