’سوشل میڈیا صارفین شہروز اور سائرہ سے معافی مانگیں‘
لوگوں اور میڈیا کو اس بات کا احساس نہیں کہ غلط خبریں کسی فنکار کی زندگی پر اثر انداز ہوسکتی ہیں، انوشے اشرف
پاکستانی اداکارہ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز میں علیحدگی کی خبریں گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا اور ملکی میڈیا پر چل رہی تھیں۔
ابتدائی طور پر اگرچہ ان خبروں کو افواہ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم بعد ازاں خود شہروز سبزواری نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
شہروز سبزواری نے اہلیہ سے علحیدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ان الزامات کو بھی مسترد کیا تھا کہ ان کے تعلقات ماڈل صدف کنول سے ہیں۔