مکمل لباس پہن کر باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جیتنے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی
باڈی بلڈنگ چیمپیئن میں 29 لڑکیوں نے شرکت کی، بنگلہ دیش کی اہونا رحمٰن کو چیمپیئن کا فاتح قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش میں ہونے والی خواتین کی باڈی بلڈنگ چیمپیئن مکمل لباس پہن کر مسلز کی نمائش کرنے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی نے جیت لی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیش میں پہلی وویمن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں ملک بھر کی 29 لڑکیوں نے حصہ لیا۔
ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ انتظامیہ نے حصہ لینے والی لڑکیوں کے لیے خصوصی ڈریس کوڈ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ڈریس کوڈ کے ضابطے کو معطل کیا گیا۔
مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو اپنی پسند کا لباس پہننے کی اجازت دی گئی۔