'میری اور میرے خاندان کی عزت کو سڑک پر لایا جارہا ہے'
سائرہ میری بیوی ہے، میری عزت ہے، جس نے بھی صدف کنول پر الزام عائد کیا وہ سامنے آکر معافی مانگے، شہروز سبزواری
پاکستان کی نامور جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ کئی روز سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں۔
جبکہ کئی جگہ دونوں کے درمیان علیحدگی کا ذمہ دار ماڈل صدف کنول کو بھی ٹھہرایا گیا۔
اس حوالے سے سائرہ شہروز تو اب تک بالکل خاموش رہیں البتہ شہروز سبزواری نے میڈیا میں بیانات جاری کرکے اس معاملے کی وضاحت کی۔