صحت

ہوائی سفر کے دوران پیٹ پھولنے کا مسئلہ زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

اگر آپ اکثر طیارے پر سفر کرنے کے عادی ہیں تو ہوسکتا ہے کہ ایک مسئلے کا سامنا ہوا ہو اور وہ ہے پیٹ پھولنا اور گیس۔

اگر آپ اکثر طیارے پر سفر کرنے کے عادی ہیں تو ہوسکتا ہے کہ ایک مسئلے کا سامنا ہوا ہو اور وہ ہے پیٹ پھولنا اور گیس۔

اگر یہ پڑھنے یا سننے میں جانا پہچانا لگا لگ رہا ہے تو آپ اکیلے نہیں درحقیقت ایسا فضائی سفر کرنے والے متعدد افراد کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کا ایک سائنسی نام HAFE بھی ہے۔

پرواز کے بعد پیٹ میں ریاح اور پیٹ پھولنا درحقیقت ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ آپ نہیں بلکہ طیارے کا کیبن ہے۔

جی ہاں جب آپ طیارے پر سوار ہوتے ہیں اور اس کے پرواز کرنے پر بلندی پر جاتے ہیں تو کیبن میں ہوا کا دباﺅ گھٹ جاتا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر طیارے کے کیبن پریشرائزڈ ہوتے ہیں اور اس بلندی پر جانے کی صورت میں کم دباﺅ کی وجہ سے آنتوں میں موجود ہوا اور گیس وغیرہ پھیل جاتی ہیں۔

بلندی پر تیزی سے جانے پر دوران خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ تحلیل ہونے کا عمل بھی رک سکتا ہے جس سے بھی آنتوں میں انتشار سے معدے پر دباﺅ بڑھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین کے مقابلے میں طیارے میں ہوا کا دباﺅ مختلف ہوتا ہے اور مخصوص افراد کو اس ماحول میں معمول سے زیادہ گیس اور پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

یعنی جب گیس بڑھتی ہے تو پیٹ پھولنے کا احساس بھی خودکار طور پر ہونے لگتا ہے اور اگر آپ کو ایسا مسئلہ ہوتا ہے تو اس کی روک تھام بھی کافی آسان ہے۔

درحقیقت پانی پینا ایک اچھا خیال ہے اور نمکین اور چربی والی غذاﺅں سے گریز کرکے بھی آپ پیٹ پھولنے کے مسئلے کو روک سکتے ہیں۔

طیارے میں چہل قدمی سے بھی آنتوں کو کچھ حرکت دی جاسکتی ہے۔

جب پرواز کے دوران سونے والی خاتون کو عملہ طیارے میں تنہا چھوڑ گیا

33 ہزار فٹ سے بغیر پیراشوٹ گرنے والی خاتون زندہ کیسے بچ گئیں؟

آسمان پر یہ 2 سفید لکیریں کیوں بنتی ہیں؟