سعودی عرب میں شادی کے لیے پہلی بار عمر کی حد مقرر
اس سے قبل شادی کیلئے مخصوص عمر کا تعین نہیں تھا، کئی واقعات میں لڑکیوں کی شادی 15 سال سے کم عمر میں بھی کرائی جاتی تھی۔
سعودی عرب کی حکومت نے شادی کرنے کے لیے نئی قانون سازی کرتے ہوئے پہلی بار عمر کا تعین کرتے ہوئے شادی کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی۔
سعودی عرب میں نئی قانون سازی سے قبل شادی کے لیے کوئی مخصوص عمر کا تعین نہیں تھا اور کئی واقعات میں لڑکیوں کی شادی 15 سال سے کم عمری میں بھی کرائی جاتی تھیں۔
اسی طرح لڑکوں کے لیے بھی شادی کی عمر کی کوئی خاص حد مقرر نہیں تھی، تاہم اب پہلی بار شادی کے لیے عمر کی حد کا تعین کردیا گیا۔
عرب اخبار ’دی نیشنل‘ کے مطابق چائلڈ میرج کے نئے قانون کے لیے کئی ماہ سے قانون سازی جاری تھی، تاہم وزارت انصاف نئے نئی قانون سازی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
رپورٹ کے مطابق چائلڈ میرج پروٹیکشن نامی بل کو سعودی شوریٰ کونسل نے پاس کیا اور اس بل پر گزشتہ کئی ماہ سے قانون سازی جاری تھی۔