منگنی کے بعد بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو منشا پاشا کا کرارا جواب
لوگ سفاکی کو نظریے کا نام نہیں دے سکتے، وہ بھی تب جب یہ ایک بیکار نظریہ ہو، منشا پاشا
پاکستان کی نامور اداکار منشا پاشا اور سماجی کارکن و وکیل جبران ناصر نے رواں سال 22 دسمبر کو منگنی کی تھی جس کے بعد تقریب کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
جہاں دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے سراہا وہیں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر کچھ صارفین منشا اور جبران کو تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔
اس ویڈیو میں جبران ناصر منشا پاشا سے منگنی کرنے کے بعد وہاں موجود افراد سے سوال کررہے ہیں کہ 'اب جائز ہے؟' جس کے بعد وہ منشا کو بوسہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'اتنی رسومات کے بعد ہمارا حق بنتا ہے'۔
ایک صارف نے اس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے منشا پاشا اور جبران ناصر پر تنقید کی۔
اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'جبران ناصر منشا کو بوسہ دینے سے قبل پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ جائز ہے؟ مطلب منگنی کے بعد بوسہ دینا جائز ہے؟ عجیب'۔