کیون اسپیسی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والے لکھاری نے خودکشی کرلی
معروف ہولی وڈ اداکار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والے لکھاری ایری بین ناروے کی شہزادی کے شوہر بھی تھے۔
امریکا کے نامور اداکار کیون اسپیسی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والے ناروے کی شہزادی کے سابق شوہر اور لکھاری ایری بین نے 47 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔
یہ خبر ان کے ترجمان نے ناروے کے میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے بتائی کہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر اپنی جان لے لی۔
ایری بین کے ترجمان نے سی این این سے بات کرتے ہوئے ان کے رشتہ داروں کا پیغام میڈیا تک پہنچایا۔
ان کے مطابق 'ہم بہت ہی افسردگی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ایری نے اپنی جان لےلی، ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری نجی زندگی کا احترام کریں'۔
ایری بین نے اپنے کیریئر میں 3 ناولز تحریر کیے، جبکہ 3 ڈراموں کی کہانیاں بھی تحریر کیں۔