اگر آپ کا بچہ کسی نہ کسی وجہ سے ACEs کا شکار ہو چکا ہے تو پھر والدین کو ان اقدامات پر تندہی سے کوشش کرنی چاہیے:
بچوں کے لیے نئے سرے سے تحفظ اور تعاون کا مرکز بن جائیں
بچوں کے ساتھ کھیلیں، خوب کھیلیں اور ان کی پسند کے کھیل کھیلیں
بچوں سے آنکھوں کے ذریعے گفتگو سننا اور کرنا سیکھیں
اپنی غلطیوں پر بچوں سے 'سوری' کہنا سیکھیں
زندگی کی رفتار کو کم کر دیں۔ کاموں اور تعلیم سے وقفہ لے کر گھومنے پھرنے نکل جائیں، ورنہ روزانہ واک، پارک یا سرسبز جگہوں پر جانے کی عادت پیدا کریں
مشکل حالات میں گلے لگانا عادت بنا لیں۔ محبت بھرا لمس، منفی اور تلخ تجربات کو صابن کی طرح صاف کر سکتا ہے۔
برے تجربات کا توڑ کرنے کے لیے بچوں کو اچھے تجربات، جگہوں اور لوگوں سے ملائیں
بچوں کو تکلیف میں دیکھنا بہت اذیت ناک ہوتا ہے، تاہم والدین کی صرف موجودگی بھی بچوں کو ایسے تجربات سے نکالنے میں حیرت انگیز مدد فراہم کرتی ہے
بچوں کے تلخ تجربات کا دباؤ کم کرنے کے لیے انہیں لکھنے بولنے یا اظہار کے کسی بھی تخلیقی ذریعے کا راستہ دکھائیں
والد یا والدہ بننے کی ذمہ داری محسوس کریں اور مسلسل سیکھتے رہیں