پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سورج کو گرہن لگ گیا
سورج گرہن پاکستان کے علاوہ میانمار، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا،رپورٹ
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج (جمعرات کی) صبح سال 2019 کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔
سورج گرہن کا آغاز کراچی میں صبح 7 بج کر 34 منٹ پر ہوا جو صبح 8 بج کر 34 منٹ پر عروج پر پہنچا اور دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوگا۔
علاوہ ازیں سورج گرہن کا نظارہ میانمار، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی دیکھا گیا۔