سائنس و ٹیکنالوجی

نوکیا کا 'سستا ترین' فون پاکستان میں متعارف

5.45 انچ کے اس فون میں اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم کا گو ایڈیشن دیا گیا ہے جبکہ ایک چارج پر پورا دن چل سکتی ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نے اینڈرائیڈ گو ایڈیشن کا نیا فون نوکیا سی 1 پاکستان میں متعارف کرادیا ہے جو اس کمپنی کا اب تک کا سب سے سستا فون بھی سمجھا جاسکتا ہے۔

5.45 انچ کے اس فون میں اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم کا گو ایڈیشن دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ گو ایڈیشن میں گوگل ایپس انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال کرتی ہیں اور سست انٹرنیٹ پر بھی تیز کام کرتی ہیں۔

اس فون میں ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس کومائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے بقول یہ ایسا اسمارٹ فون ہے جس کا استعمال آسان ہے اور اس کی بیٹری ایک چارج پر آسانی سے پورا دن کام کرسکتی ہے۔

اس میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جو کم روشنی میں بھی کافی بہتر تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس طرح کمپنی نے مہنگے پراسیسر اور مشین لرننگ کا خرچہ بھی بچالیا۔

اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا

فون میں دیئے گئے پراسیسر کی کمپنی کے بارے میں نوکیا نے کچھ نہیں بتایا مگر یہ کواڈ کور 1.3 ہرٹز پراسیسر ہے (ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک کا ہوگا)۔

اس ڈوئل سم فون میں ایل ٹی ای کنکٹویٹی کا آپشن نہیں بلکہ تھری جی تک محدود ہے جبکہ وائی فائی 4 کو سپورٹ کرتا ہے۔

2500 ایم اے ایچ بیٹری والے اس فون کی قیمت پاکستان میں 8 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے جو کہ یکم جنوری سے ملک میں صارفین کو 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

قطر کے خلاف سعودی عرب اور امارات کو کیا شکست ہوگئی؟

2019 کی 12 بڑی سائنسی کامیابیاں

’ہاں فواد اچھا ہے لیکن فلاں، فلاں کھلاڑی بھی اچھے ہیں‘