منشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کرلی
گزشتہ روز ہی پاکستانی سوشل میڈیا پر سماجی کارکن اور اداکارہ کی منگنی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔
معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی منگنی سے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 22 دسمبر کو دونوں منگنی کرلیں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور اب دونوں 22 دسمبر کو منگنی کریں گے۔