سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا میں کروڑوں سال سے چھپا راز دریافت کرلیا
اس برفانی براعظم میں سائنسدانوں نے ایسی دریافت کی ہے جس کا علم کروڑوں سال میں پہلی بار ہوا۔
انٹارکٹیکا ایسا براعظم ہے جسے اسرار سے بھرپور کہا جائے تو کم نہیں ہوگا کیونکہ وہاں ایسے قدرتی عجوبے موجود ہیں جو دہائیوں سے سائنسدانوں کے لیے الجھن کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
بظاہر یہ برفانی براعظم میں اوپر سے بہت سپاٹ لگتا ہے جس میں ہر سو برف ہی برف نظر آتی ہے مگر اب سائنسدانوں نے ایسی دریافت کی ہے جس کا علم کروڑوں سال میں پہلی بار ہوا ہے۔