صحت

ذیابیطس کے شکار افراد کتنے انڈے کھا سکتے ہیں؟

انڈوں کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

ایک ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال ذیابیطس یعنی شوگر میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔

ریسرچرز کے مطابق اگر ناشتے میں بھی انڈے کھائے جائیں تو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

انڈوں میں اگرچہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر ان کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈے صحت کے لیے مضر یا فائدہ مند؟

انڈے دنیا بھر میں پھیلتی اس وباءکی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انڈوں میں شامل غذائی اجزاءجسم میں چینی یا شوگر کو جذب ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جو لوگ ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہوتا ہے جو اسے کھانا پسند نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا روز ایک انڈا کھانا بیمار کرسکتا ہے؟

ہفتے میں 4 سے زیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس سے بچاﺅ کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تاہم اہم بات یہ ہے کہ آپ انڈوں کو کسی بھی شکل میں استعمال کریں فائدہ ضرور ہوگا۔