صنفی مساوات میں پاکستان دنیا کے 3 بدترین ممالک میں شامل
گزشتہ 14سال کے دوران پاکستان کی صنفی مساوات کی رینکنگ میں بتدریج تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان کو صنفی مساوات کے انڈیکس میں دنیا کے تین بدترین ممالک میں شمار کیا گیا ہے جہاں پاکستان اس فہرست میں صرف عراق اور یمن سے آگے ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم نے صنفی مساوات کی 2020 کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان دنیا کے 153 ممالک کی فہرست میں 151ویں نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں: جنسی مساوات: پاکستان خواتین کیلئے 'بدترین' ملک
اسکور کارڈ کے مطابق پاکستان معیشت میں شرکت اور مواقع کی فراہمی میں اسکور 150، تعلیمی مواقع میں 143، صحت اور بقا کی جنگ میں 149 اور سیاسی اختیارات میں 93 نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کی گزشتہ سالوں میں رینکنگ انتہائی تیزی سے نیچے آئی ہے جہاں 2006 میں پاکستان اس انڈیکس میں 112ویں نمبر پر موجود تھا اور 2020 کے انڈیکس میں 151 پر پہنچ چکا ہے۔