اورنج لائن ٹرین کا پہلی بار مکمل روٹ پر آزمائشی سفر
عوام کے لیے سروس کے افتتاح کے بعد اورنج لائن پر روازنہ ڈھائی لاکھ افراد سفر کر سکیں گے۔
لاہور میں اورنج لائن ٹرین نے پہلی بار 27.12 کلو میٹر کے مکمل روٹ پر آزمائشی سفر مکمل کر لیا۔
ٹرین کے پہلے آزمائشی سفر کی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، سمیع اللہ چوہدری اور اختر ملک نے شرکت کی۔
وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چینی مہمانوں اور سی آر نورینکو کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔