ارجنٹائن میں میکسیکو کے سفیر کتاب چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے
کتاب چوری کرنے والے شخص کا شمار میکسیکو کے امیر ترین و بااثر ترین افراد میں ہوتا ہے۔
جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں تعینات شمالی امریکی ملک میکسیکو کے سفیر 76 سالہ آسکر ریکارڈو والیرو ریسیو بیسرا کو محض 10 امریکی ڈالر کی کتاب چوری کرنے پر واپس اپنے ملک بلا لیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ریکارڈو والیرو ریسیو بیسرا کو ارجنٹائن کے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے کتاب گھر ’ایل اتینیو‘ سے کتاب چوری کے بعد واپس بلایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے چوری کرنے والے سفیر کو فوری طور پر وطن بلا لیا اور ان کی جانب سے کی گئی حرکت پر ایک تفتیشی کمیٹی قائم کردی۔