جنوبی افریقہ کی پہلی سیاہ فام دوشیزہ مس یونیورس منتخب
صنفی تفریق کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی متحرک سماجی کارکن 26 سالہ ززیبنی تنزی نے تاریخ رقم کردی۔
اگرچہ ماضی میں امریکا سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاہ فام دوشیزائیں خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔
تاہم اب پہلی بار جنوبی افریقہ ملک سے تعلق رکھنے والی سیاہ فام خاتون نے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن کی دوشیزہ مس یونیورس منتخب
صنفی تفریق کے خلاف جدوجہد کرنے والی ’مس جنوبی افریقہ‘ 26 سالہ ززیبنی تنزی نے یورپی ملک جارجیا میں ہونے والے ’مس یونیورس 2019‘ کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔