وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ 'ان کے لیے مناسب نہیں تھا کہ وہ اپنے (چیف ایگزیکٹو) کے عہدے کے ساتھ بھی کمیٹی کو چلائیں'۔
مزیدپڑھیں: ’ہم نہیں چاہتے کہ بابر کپتانی کے بوجھ تلے آ کر کُچلے جائیں‘
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ وسیم خان پی سی بی کا کل وقتی ملازم تھے لہذا وہ کمیٹی پر بہت زیادہ اثر و رسوخ دکھا سکتے تھے۔
پی سی بی کے مطابق وسیم خان اور احسان مانی نے باہمی طے کیا کہ وسیم خان کے لیے کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دینا بہتر ہوگا لیکن وہ کمیٹی کا حصہ رہیں گے اور کمیٹی کے لیے ایک آزاد چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔
احسان مانی نے کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ یہ مکمل طور پر ایک آزاد کمیٹی بن جائے جو سابق کرکٹرز بشمول بین الاقوامی کرکٹرز پر مشتمل ہواور جو واضح مشورے اور تنقیدی جائزہ پیش کرسکیں'۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا 'وہ کپتان اور کوچ سے بات کرتے ہیں اور وسیم خان سمیت ہمارے سینئر حکام کو بھی چیلینج کرسکتے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ وکٹوں، پیچ، گراؤنڈز پر بھی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں'۔
احسان مانی نے کہا کہ 'وسیم خان بھی جوابدہ ہیں لہذا ان کے لیے مذکورہ کمیٹی مناسب نہیں'۔