بھارت: شہریت بل سے مسلمانوں کو نکالنے پر ہزاروں افراد کا احتجاج
گوہاٹی کی سڑکوں پر ایک ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے جنہوں نے بل کی مخالفت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک ہزار سے زائد طلبہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے صرف غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کے حوالے سے بل منظور کرنے پر احتجاج کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے بھارت کے تین مسلم اکثریتی والے پڑوسی ممالک کے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق بل کی منظوری دی تھی۔
بل کے خلاف آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کی سڑکوں پر ایک ہزار سے زائد طلبہ اور سماجی کارکنان جمع ہوئے جنہوں نے بل کی مخالفت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
یہ بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: 'غیر مسلم' تارکین وطن کو شہریت دینے کا ترمیمی بل منظور