’والدہ‘ ہونے کی بات چھپانے پر مس یوکرین سے اعزاز واپس لے لیا گیا
چوبیس سالہ دوشیزہ 23 سال کی عمر میں حسینہ منتخب ہوئی تھیں، ان کا 5 سال کا بچہ بھی ہے۔
یورپی ملک یوکرین میں 2018 میں ’مس یوکرین‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی 24 سالہ دوشیزہ ویرونیکا ددوسنکو سے جھوٹ بولنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اعزاز واپس لے لیا گیا۔
ویرونیکا ددوسنکو گزشتہ برس یوکرین کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار پائی تھیں اور وہ ایک سال تک ’مس یوکرین‘ رہیں۔
ویرونیکا ددوسنکو ’مس یوکرین‘ منتخب ہونے کے بعد فلاحی منصوبوں میں مصروف ہوگئیں اور انہوں نے ملک بھر میں کافی شہرت بھی حاصل کی۔