جی جی اور بیلا حدید کے والد 'دیوالیہ'؟
عدالت نے امریکی ماڈلز کے والد پراپرٹی ٹائیکون محمد حدید کے گھر کی نیلامی کے بجائے مسمار کرنے کا حکم دیا۔
نامور امریکی سپر ماڈل جی جی اور بیلا حدید کے والد پراپرٹی ٹائیکون محمد حدید نے عدالت کی جانب سے اپنے پرانے اربوں روپے کے گھر کو مسمار کرنے کے حکم جاری کرنے کے بعد خود کو 'دیوالیہ' قرار دلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماڈلز کے والد محمد حدید نے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا اربوں روپے کا گھر نیلام کرنے کے بجائے مسمار کرنے کا حکم دیا گیا جس وجہ سے انہیں اربوں روپے کا نقصان پہنچانا۔
مزید پڑھیں: ماڈل بیلا اور جی جی حدید کے والد کا 15 ارب روپے کا گھر مسمار کرنے کا حکم
درخواست میں 71 سالہ محمد حدید نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی کمپنی اسٹار شپ انٹرپرایس 50 لاکھ سے ایک کروڑ ڈالر کے قرضے میں ڈوبی ہوئی ہے اس لیے انہیں دیوالیہ قرار دیا جائے۔