مصر سے 3500 سال پرانے خواتین کے تابوت دریافت
گزشتہ ہفتے بھی مصری حکام نے 75 تابوت اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
مصری ماہرین آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فرانسیسی ماہرین کی مدد سے تقریبا 3500 سال پرانے خواتین کے تابوت دریافت کرلیے۔
مصری ماہرین نے خواتین کے تابوت دریافت کرنے کے دعوے سے 4 دن قبل ہی 24 نومبر کو 75 تابوت اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
مصر کے محکمہ آثار قدیمہ و ثقافت نے گزشتہ ہفتے ہی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تاریخی مقام ’ہاستت ہیکل‘ کے قریب سے ایک مقام سے لکڑی اور کانسی کے بنے ہوئے 75 تابوت دریافت کیے ہیں۔
ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلیوں، ریچھ، مگر مچھ، اژدھوں اور بھنوروں کی حنوط شدہ لاشیں بھی دریافت کی گئی ہیں۔