ہاروی وائنسٹن کی ’ریپ‘ کیسز خارج کرنے کی درخواست مسترد
عمر رسیدہ فلم پروڈیوسر پر 100 خواتین نے جنسی ہراسانی، تشدد اور ریپ کے الزامات لگا رکھے ہیں۔
امریکی شہر نیویارک کی فیڈرل کورٹ نے ہولی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کی اپنے خلاف ’ریپ‘ الزامات کے کیسز کو خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ہاروی وائنسٹن نے نیویارک کے علاقے منہٹن میں موجود فیڈرل کورٹ میں اپنے خلاف دائر کیے گئے 2 ’ریپ‘ کیسز کو خارج کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔
فلم پروڈیوسر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف دائر کیے گئے مذکورہ 2 ’ریپ‘ کیسز کے حوالے سے انہیں پہلے سے آگاہی نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی اب تک ان پر ’ریپ‘ الزامات لگانے والی خواتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔