ماڈل بیلا اور جی جی حدید کے والد کا 15 ارب روپے کا گھر مسمار کرنے کا حکم
پہاڑی پر بننے والے محل نما اس پرتعیش میگا مینشن میں سینما سمیت لگژری زندگی کے تمام لوازمات بھی شامل کیے جارہے تھے۔
نامور سپر ماڈل بہنوں جی جی اور بیلا حدید کے والد اور امریکا کے پراپرٹی ٹائیکون محمد حدید کے تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم سے بننے والے گھر کو لاس اینجلس کی عدالت نے گرانے کا حکم دے دیا۔
پہاڑی پر 30 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بننے والے محل نما اس پرتعیش میگا مینشن میں آئی میکس سینما سمیت لگژری زندگی کے تمام لوازمات بھی شامل کیے جارہے تھے۔
ماڈلز کے والد نے تعمیر کے بعد اس محل نما گھر کو اربوں روپے میں بیچنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔
مزید پڑھیں: جی جی اور بیلا حدید کا 13 ارب روپے کا بنگلہ دیکھا ہے؟
لاس اینجلس عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ میگا مینشن آس پاس موجود دیگر جائیدادوں کے لیے واضح خطرہ ہے۔