لائف اسٹائل

جی جی اور بیلا حدید کا 13 ارب روپے کا بنگلہ دیکھا ہے؟

یہ بنگلہ جتنا باہر سے خوبصورت نظر آتا ہے اس سے زیادہ شاندار اندر سے ہے، اس کی تصاویر نے شائقین کو دنگ کردیا۔

امریکی ماڈلز اور بہنیں جی جی حدید اور بیلا حدید یوں تو اپنے اسٹائل اور فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن ان کے لائف اسٹائل (طرز زندگی) پر بھی میڈیا کی خاص توجہ ہوتی ہے۔

دونوں ماڈلز نے بچپن سے اب تک کا وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں موجود اپنے بنگلے میں گزارا جس کو ان کے والد ڈویلپر محمد حدید نے ہی ڈیزائن کیا ہے۔

دن سے زیادہ رات میں اس بنگلے کا نظارہ خوبصورت نظر آتا — فوٹو: ٹوئٹر

ان کا یہ بنگلہ کسی محل سے کم نہیں جس کی مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو تقریباً 13 ارب 21 کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

یہ بنگلہ لاس اینجلس کے پوش علاقے میں موجود ہے — فوٹو: ٹوئٹر

بیورلی ہلز میں ہولی وڈ کی کئی نامور شخصیات کا گھر بھی موجود ہے اور اسے امریکا کا مہنگا ترین رہائشی علاقہ مانا جاتا ہے۔

ڈائنگ روم بھی خاص طور پر مہمانوں کے لیے بنوایا گیا ہے — فوٹو: ٹوئٹر

35 ہزار اسکوائر فٹ کے اس بنگلے کے پہلے مالے پر مہمانوں کے لیے ایک خصوصی جگہ بنائی گئی ہے، ساتھ ساتھ ڈائننگ روم کی شاندار سجاوٹ بھی تعریف کے قابل ہے۔

محل میں موجود کچن کو نہایت خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے ساتھ مہمانوں کے آرام کے لیے دو کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

مہمانوں کے لیے خصوصی کمرے بھی بنائے گئے — فوٹو: ٹوئٹر

گھر میں موجود زیادہ تر پینٹگز کو محمد حدید نے خود پینٹ کیا ہے۔

بنگلے کی دیدہ زیب سجاوٹ سب کا دل جیت لیتی ہے — فوٹو: ٹوئٹر

پہلے مالے پر 6 بیڈ رومز موجود ہیں، جس میں سے ایک جی جی حدید کا پرانا کمرا ہے۔

گھر میں ایک سینما تھیٹر بھی موجود ہے — فوٹو: ٹوئٹر

بنگلے میں ایک کمرا ایسا بھی ہے، جہاں بےشمار موم بتیاں موجود ہیں اور اس کمرے کو انہیں سے سجایا گیا ہے۔

یہ جی جی ہدید کا پسندیدہ کمرا ہے — فوٹو: ٹوئٹر

رپورٹس کے مطابق یہ کمرا جی جی حدید کا پسندیدہ کمرا ہے اور اسے خاص ان کے لیے ہی ڈیزائن کروا گیا تھا۔

بنگلے کے اندر بھی سوئمنگ پول موجود ہے — فوٹو: ٹوئٹر

اس کے علاوہ بنگلے میں سوئمنگ پول بھی موجود ہے، باہر سے شاندار نظر آنے والا یہ گھر اندر سے اور بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

بنگلے کے باہر میں گیٹ کے پاس بھی بہت بڑا سوئمنگ پول بنایا گیا ہے — فوٹو: ٹوئٹر