دسترخوان

چکن کارن کے بعد ہاٹ اینڈ سار سوپ بنائیں

اس سردی یہاں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ اپنے گھر میں سب کو یہ سوپ بنا کر پلائیں۔

سوپ کو سردیوں کی سوغات مانا جاتا ہے کیوں کہ سردیوں کا موسم آتے ہی ہر باورچی خانے میں کچھ بنے نہ بنے سوپ ضرور بنتا ہے۔

اس کے علاوہ سڑکوں پر سوپ بیچنے والوں کے ٹھیلے بھی لگ جاتے ہیں، جس پر لوگوں کا رش نظر آنے لگتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹھیلے سے زیادہ مزیدار سوپ آپ اپنے گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔

بس یہاں دی گئی آسان سی ترکیب کو آزمائیں اور اپنے گھر میں مزیدار ہاٹ اینڈ سار سوپ تیار کریں اور گھر والوں کا دل جیت لیں۔

چند روز قبل ہم نے آپ کو چکن کارن سوپ کی ترکیب سکائی تھی اور اب چکن ہاٹ اینڈ سار کی آسان ترکیب یہان دی جارہی ہے۔

اجزاء:

مکھن - ایک کھانے کا چمچ

مشروم- کٹے ہوئے 2 کھانے کے چمچ

لہسن پیسٹ - ایک چائے کا چمچ

چکن - 250 گرام بون لیس کٹی ہوئی

چکن اسٹاک - 4 کپ

پانی - 2 سے 3 کپ

ٹماٹر کا پیسٹ - ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

نمک - حسب ذائقہ

کالی مرچ - ½ چائے کا چمچ

سویا ساس - ایک کھانے کا چمچ

سرکا - 2 کھانے کے چمچ

کارن فلور - 4 کھانے کے چمچ

گاجر - لمبی کٹی ہوئی ½ کپ

بند گوبھی - لمبی کٹی ہوئی ¾ کپ

شملہ مرچ - لمبی کٹی ہوئی ½ کپ

انڈے کی سفیدی - 3 عدد

فوٹو/ شٹراسٹاک

ترکیب:

فرائی پین میں مکھن ڈالیں، پھر اس میں مشروم ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

بعد میں لہسن پیسٹ ڈان کر دو منٹ کے لیے پکائیں، اب اس میں چکن شامل کریں اور تب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔

چکن اسٹاک اور پانی شامل کرکے اچھی طرح ابال لیں۔

نمک، کالی مرچ، لال مرچ، ٹماٹر پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔

پھر اس میں سویا ساس اور سرکا ملا کر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

آخر میں کارن فلور میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور سوپ میں شامل کریں، لیکن ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔

اب اس میں گاجر، بند گوبھی، شملہ مرچ ڈان کر 3 منٹ تک پکالیں۔

آخر میں انڈے کی سفیدی مسلسل چمچا چلانے کے ساتھ شامل کریں۔

گرما گرم سوپ گھر والوں کو پیش کریں۔