'برہنہ مناظر شوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا'
امریکا کی شہرہ آفاق فنٹیسی ڈراما سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا آخری سیزن رواں سال مئی میں سامنے آیا، جسے شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔
اس ڈرامے کے 8 سیزن ریلیز ہوچکے ہیں لیکن جو کامیابی پچھلے تمام سیزن کو ملی وہ آخری سیزن بٹورنے میں ناکام رہا۔
یہ ڈراما صرف بہترین کہانی، اداکاروں کی شاندار اداکاری اور کیمرا ورک کی وجہ سے ہی مقبول نہیں رہا بلکہ اس میں پیش کردہ بولڈ مناظر، خواتین کو برہنہ دکھانا، ریپ اور عورتوں پر تشدد کے مناظر کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کا ریکارڈ
'گیم آف تھرونز' میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایمیلیا کلارک نے شو کے پہلے سیزن سے ہی ایسے بولڈ مناظر شوٹ کروائے جن میں وہ برہنہ نظر آئیں۔
ان مناظر کو شروعات میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن بعد ازاں انہیں شو کا حصہ سمجھ کر شائقین نظر انداز کرنے لگے۔
اس حوالے سے برطانوی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایمیلیا کلارک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں برہنہ مناظر شوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ 'گیم آف تھرونز' کے مداح ان سے مایوس نہ ہوں۔
اداکارہ اس وقت 'آرم چیئر ایکسپرٹ' نامی پروجیکٹ پر اداکار ڈیکس شیپرڈ کے ساتھ کام کررہی ہیں، اس پروجیکٹ میں انہوں نے اداکار کے ساتھ ایک بولڈ سین شوٹ کروایا ہے جس میں وہ بغیر لباس کے نظر آئیں۔