’اسٹیج پر شائقین کے سامنے یوٹیوب کامیڈین نے نامناسب حرکتیں کیں‘
پرفارمنس کو چھوڑ کر اسٹیج سے جانا چاہا تو دو مرد کامیڈینز نے انگلیوں کے نامناسب اشارے کیے، مخنث ماڈل انایا شیخ کا دعویٰ
پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکن اور مخنث اسٹینڈ اپ کامیڈین، لکھاری و ریسرچر انایا شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ساتھی یوٹیوب کامیڈین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔
انایا شخ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 17 نومبر کو لاہور میں منعقد کیے جانے والے ایک کامیڈی شو کے دوران ساتھی اسٹارز نے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ ان کے حوالے سے جنسی طور پر نامناسب فقرے بھی کہے گئے۔