میک اپ مصنوعات بیچنے کے بعد کایلی جینر کی دولت میں اضافہ
کایلی جینر نے 2018 کے وسط میں دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار کایلی جینر نے 4 سال قبل متعارف کرائی گئی اپنی میک مصنوعات کی کمپنی کے نصف سے زیادہ شیئر فروخت کردیے۔
کایلی جینر نے گزشتہ برس کے وسط میں دنیا کی عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
رواں برس کے آغاز تک ان کی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہو چکی تھی۔
22 سالہ کایلی جینر نے 4 سال قبل 2015 میں ’کایلی کاسمیٹکس اور کایلی اسکن‘ نامی میک اپ برانڈز متعارف کرائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی
کایلی جینر کے میک اپ برانڈ نے انتہائی کم وقت میں مارکیٹ میں اپنا نام بنایا اور اس کی کمپنی کی قدر ایک ارب ڈالر سے زائد کی بن چکی تھی۔