Live JUI Azadi March
مولانا فضل الرحمٰن آج کارکنان سے خطاب کریں گے
آزادی مارچ کے تحت ملک کی مختلف شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے تحت ملک کی مختلف شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
دھرنا دینے کے لیے جے یو آئی کارکنان نے کوئٹہ پشین ہائی وے کو یارو کے مقام پر بند کردیا جبکہ قلعہ سیف اللہ ہائی وے کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔
دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا دوپہر 3 بجے بنوں لنک روڈ انڈس ہائی وے پر کارکنان سے خطاب متوقع ہے۔