ایران: تیل کی قیمت بڑھانے پر احتجاج کے دوران پولیس اہلکار، شہری ہلاک
احتجاج کے دوران اہم شاہراہیں بند کردی گئیں، کئی بینکوں کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ دکانوں میں لوٹ مار کی گئی۔
آمریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملک ایران میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کے دوران اہم شاہراہیں بند کردی گئیں، کئی بینکوں کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ دکانوں میں لوٹ مار کی گئی۔
پیر کے روز مظاہروں کے دوران ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پر چلنے والے فوٹیج میں ماسک پہنے نوجوانوں کو سڑکوں پر گھومتے اور عمارتوں کو نذر آتش کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: مظاہروں کے پیچھے ایران دشمن عناصر ہیں، آیت اللہ خامنہ ای
اسٹیبلشمنٹ کی وفادار رضاکار فورس باسج ملیشیا نے بھی لوٹ مار کی تصدیق کی۔