فیس بک میں انسٹاگرام جیسے 'پاپولر فوٹوز' فیچر کی آزمائش
اس فیچر میں صارفین کے سامنے فوٹو پر کلک کرنے پر دیگر تصاویر آجائیں گی جو بالکل انسٹاگرام فیڈ جیسا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
جب آپ فیس بک ایپ پر فل اسکرین موڈ پر ایک ویڈیو دیکھتے ہیں اور اسکرول ڈاﺅن کرتے ہیں تو آپ کے سامنے سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے مختلف ویڈیوز کے آپشن دیئے جاتے ہیں اور اب یہی فیچر تصاویر کے لیے بھی متعارف ہونے والا ہے۔
فیس بک میں ایک نئے فیچر پر کام ہورہا ہے جسے پاپولر فوٹوز کا نام دیا گیا ہے اور انسٹاگرام فیڈ سے ملتا جلتا ہے۔
اس وقت اگر آپ فیس بک ایپ پر تصویر پر کلک کرتے ہیں تو فل اسکرین موڈ میں داخل ہوجاتے ہیں جس پر سیاہ پس منظر ہوتا ہے اور جب آپ اسکرول ڈاﺅن یا سوائپ کرتے ہیں، تو واپس چلے جاتے ہیں۔
مگر پاپولر فوٹوز فیچر میں صارفین کے سامنے دوستوں اور دیگر پبلک پوسٹس کی دیگر تصاویر آجاتی ہیں جو بالکل انسٹاگرام فیڈ جیسا تجربہ فراہم کرتا ہے۔