کراچی: ڈیفنس سے رکن پنجاب اسمبلی کی بیٹی کی لاش برآمد
19 سالہ شفا ممتاز چند کی لاش ڈیفنس فیز 6 میں خیابان راحت پر واقع ان کے گھر سے برآمد کی گئی، پولیس
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پنجاب اسمبلی کے رکن کی جواں سالہ بیٹی کی لاش برآمد کی گئی۔
گزری پولیس کے مطابق 19 سالہ شفا ممتاز چند کی لاش ڈیفنس فیز 6 میں خیابان راحت پر واقع ان کے گھر سے برآمد کی گئی۔
شفا کو کلفٹن میں ساؤتھ سٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر بظاہر زخموں کے کوئی نشان نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملازمہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد
ان کا کہنا تھا کہ متوفی پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز چند کی صاحبزادی تھیں۔
متوفی کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاش کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ اس وقت کریں گے جب لڑکی کے والد پنجاب سے آئیں گے۔