پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ بحری مشق کا اختتام
مشق کے مقاصد میں مضبوط عسکری تعلقات، فورسز کے درمیان روابط اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ شامل تھا، پاک بحریہ
پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور بحرین کے رائل ڈیفنس فورس کے اسپیشل آپریشن فورس کے مابین مشترکہ مشق 'شاہین الجزیرہ 2019' کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 'پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کے درمیان مشق ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور مسلسل 10 روز تک جاری رہنے والی حالیہ مشق اسی سلسلے کی 13ویں بحری مشق تھی'۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی آپریشنل مشق 'رباط 2019' اختتام پذیر
اعلامیے میں بتایا گیا کہ 'مشق کے اہم مقاصد میں مضبوط عسکری تعلقات، اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط اور مشترکہ آپریشنز کی تیاری میں بہتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ شامل تھا'۔